کوئٹہ، قوم کی خدمت زبانی کلامی دعوں سے نہیں عملی اقدامات سے ممکن ہے ،حاجی نظام الدین کاکڑ

ہم بہت زیادہ بلند و بانگ دعوے نہیں کرتے مگر قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ے این پی کے صوبائی صدراین اے 263قلعہ عبداللہ و پی بی 23چمن سے پارٹی کے امیدواروں کا خطاب

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت زبانی کلامی دعوں سے نہیں عملی اقدامات سے ممکن ہے ، ہم بہت زیادہ بلند و بانگ دعوے نہیں کرتے مگر قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہمارا موقف انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے بعد یکساں رہے گا ، امن وامان ، صحت ، تعلیم اور زراعت و مالداری سمیت دیگر تمام شعبے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اگر موقع ملا تو عوام کی حالت زار بدلنے اور ترقی وخوشحالی کا ہدف حاصل کریں گے ۔

ان خیالات کااظہار اے این پی کے صوبائی صدراین اے 263قلعہ عبداللہ و پی بی 23چمن سے پارٹی کے نامزد امیدواراصغرخان اچکزئی و دیگر مقررین نے چمن میں منعقدہ شمولیتی اجتماعات سے خطاب جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری و حلقہ این ای262پشین سے نامزد امیدوارحاجی نظام الدین کاکڑو دیگر مقررین نے خانوزئی میں پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چمن میں منعقدہ شمولیتی اجتماعات سے اصغر خان اچکزئی ، ضلعی صدر اسدخان اچکزئی ، داد شاہ پژواک،حاجی عبدالرحمان رودی ، حاجی عنایت اللہ بادیزئی ، حاجی علا الدین ، حاجی جمال الدین ، منورخان اچکزئی ، حاجی مراد کان ، حاجی فضل باری نورزئی ، حاجی کریم ، حاجی سعداللہ ، محمد غوث ہمدرد،عزت اللہ ، مولوی نیازمحمد ، حاجی نعمت اللہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قوم اور وطن کی خدمت اور حقوق کے حصول کے لئے منظم سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے پارٹی نے مشکل سے مشکل وقت اور کٹھن حالات میں بھی اجتماعیت کی بات نہیں چھوڑی بلکہ ہمیشہ ہر موقع پر عوام کے حقوق کی بات کی ، جمہوریت کے مضبوطی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا قوم کی خدمت صرف زبانی کلامی دعوں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسے جب بھی موقع ملا اس نے اپنے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی ہمارا موازنہ ان لوگوں کے ساتھ نہ کیا جائے جو اجتماعیت کی بجائے انفرادیت ، قوم کی بجائے ذات ، قبیلے اور شخصی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم ، مذہب ، جمہوریت ، جمہوری استحکام کے نام پر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کی ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی کچھ لوگوں کی مردہ سیاست پھر زندہ ہوگئی ہے اور وہ اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ عوام انہیں مسترد کردیں گے اور پچیس جولائی کو انتخابی نشان لالٹین پر مہر لگا کر حقیقی عوامی قیادت کو منتخب کریں گے۔اس موقع پر جمعیت رائے کالونی میں منعقدہ اجتماع میں حاجی لالئی خان بادیزئی ، حاجی وہم اکا بارگزئی ،حاجی نیک محمد صالح زئی ، حاجی مراد خان اکا عدوزئی ، حاجی سعداللہ اکا عدوزئی ، حاجی نظر گل اکا شکرزئی،حاجی فیض اللہ عدوزئی ، حاجی محمد علی عدوزئی کی قیادت میں70افراد نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کی ،انبار گنجی اڈہ میں حاجی فضل باری نورزئی ، حاجی محمد ، پہلوان نورزئی ،حاجی شیر جان نورزئی ، حاجی اللہ نظر نورزئی کی قیادت میں80افراد نے جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہو کر اپنے خاندانوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

دریں اثنا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ای262پشین، پی بی اٹھارہ پشین سے اے این پی کے نامزد امیدوارحاجی نظام الدین کاکڑ، ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ،حافظ شبیر احمد ، محمد یار ، آغامحمد کاکڑ ، منیر پانیزئی و دیگر مقررین نے کہا کہ پشتون علاقے اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہر سال اربوں کے ترقیاتی فنڈز آتے ہیں مگر چونکہ حقیقی عوامی قیادت کا فقدان ہے اس لئے اجتماعی سکیمات کی بجائے فنڈز مخصوص افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوجاتے ہیں پارٹی کو موقع ملا تو پشتون علاقوں میں قیام امن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم ،صحت ، روزگار کے مسائل حل کرائے گی اور زراعت سمیت دیگر تمام شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کو دورجدید کی تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

درین اثنا صوبائی قائدین اج گلستان کلی منگلزء میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر ینگے۔