نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما نی6050میٹر بلند کوزہ سر چوٹی کر لی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما نی6050میٹر بلند کوزہ سر چوٹی کر لی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما سلینہ خواجہ نے پاکستان کیلئے ایک اور کارنامہ کردکھایا اور 6050 میٹر بلند ’منگلی سر ‘چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق حوصلہ بلند ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں ہوتی، باہمت اور پاکستان کا فخر ننھی سلینہ نے کم عمری میں ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنی والی نو سالہ سیلینہ خواجہ دنیا کی تیسری 6050 میٹر بلند ترین چوٹی منگلی کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل سلینہ خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزہ سر چوٹی بھی سر سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے۔کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے سلینہ کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے کو خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب بنا کر دے دیا۔اس کم عمر کوہ پیما کی اگلی منزل دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے تاکہ یہ منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام کرسکے۔۔