Live Updates

ْملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، پاکستانی عوام عمرا ن خان کے ساتھ ہے،اعجاز احمد چوہدری

ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن کمپین کی جائے جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف پورے ملک سے (ن) لیگ کا صفایا کر ے گی ،وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133اعجاز احمد چوہدری نے سے باقاعدہ طور پر ڈور ٹو مہم کا آغاز کر دیا ، اعجاز احمد چوہدری نے یوسی 229اعوان چوک کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ سے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں لوگوں سے ملے اور گھر گھر جا کر پارٹی اور عمران خان کا پیغام دیا ،اعجاز احمد چوہدری نے عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے، اس موقع پر عوام نے اپنے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر اعجا زاحمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، پاکستانی عوام عمرا ن خان کے ساتھ ہے ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن کمپین کی جائے گی اور انشاء اللہ عوام انہیں کامیاب کروایں گے ،25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف پورے ملک سے (ن) لیگ کا صفایا کر ے گی اور حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ چور، لٹیرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تحر یک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور انکو عبرناک شکست دیں گی‘عوام حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکی ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ‘تحر یک انصاف قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے جس کی وجہ سے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہم بھی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکوکسی صورت مایوس نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر قوم سے کیے جانے والے ہر وعدے کو پورا کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے با با فرید کالونی کے رہائشیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا ، بابا فرید کالونی میں پچھلے دس سالوں میں (ن) لیگ نے ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا ، بابا فرید کالونی کے رہائشی سیوریج کی بندش اور گلیوں میں کھڑے گندے پانی سے تنگ آ چکے ہیں ، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے لاہور کی عوام کو صاف پانی مہیا نہیں کر سکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات