Live Updates

تحریک انصاف نے زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ، زعیم قادری پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا، علیم خان

جمعرات 21 جون 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپار ٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات