Live Updates

الیکشن ٹربیونل راولپنڈی ڈویژن کے جج شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری کو وضاحت کے لئی23جون کو طلب کرلیا

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کی دیگر اپیلوںکی سماعت ملتوی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل راولپنڈی ڈویژن کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو وضاحت کے لئی23جون کو طلب کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کی دیگر اپیلوںکی سماعت ملتوی کر دی ہے جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پی پی 9سے مسلم لیگ ن کی خاتون امیدوار اورپی پی 13 کے امیدوار راجہ محمد اکرم کے کاغذات نامزدگی منظوری کی اپیلیں دوہری شہریت اور خاغذات نامزدگی نامکمل ہونے پر خارج کر دیں گئیں گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست گزار مسعود احمد عباس نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے بیٹے کے عمرے کی ادائیگی کے لئے قومی خزانے سے 1 بلین روپے دیے ، بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کے متازعہ انٹرویو کی حمایت کر کے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عافیہ صدیقی کے حق میں کوئی بات نہیں کی دوسری جانب حلقہ این اے 67 جہلم سے تحریک انصاف کے امیدوار فواد چودھری کے کاعذات نامزدگی جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سید حیدر عباس دوبارہ چیلج کرتے ہوئے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ فواد چودھری نے زرعی زمین پر ٹیکس ادا نہیں کیا، اعتراض کاعذات نامزدگی میں شناختی کارڈ کے مطابق نام درست نہیں لکھا،درخواست گزار کا موقف شناختی کارڈ میں نام فواد حسین ہے جبکہ نام کاعذات نامزدگی میں نام فواد چودھری لکھا ہے جس پر ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ روز اپیل کو خارج کیا گیا تھا آپ نہ اس حلقے کے ووٹر ہیں نہ ہی این اے 67 کے امیدوار ہیں جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اس بنیاد پر اپیل خارج کی تھی درخواست گزار سید فخر حیدر کاظمی نے این اے 67 سے کاعذات نامزدگی لگاکر اپیل دوبارہ دائر کر دی ہے سید حیدر عباس کاطمی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے این اے 67 کے امیدوار ہیں جس پر ایپلیٹ ٹریبونل نے دونوں درخواستوںکو 23 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے الیکشن کمیشن اور آر او سے رپورٹ طلب کرکے شاہد خاقان عباسی اور فواد چودھری کو جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے الیکشن ٹربیونل راولپنڈی نے مسلم لیگ کے پی پی 9 کی امیدوار شکیلہ شوکت کے کاعذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر ریٹرننگ افسر نے کاعذات نامزدگی دوہری شہریت کے اعتراض پر کاعذات نامزدگی مسترد کیے تھے اپلیٹ ٹریبونل میں پٹیشن دائر پی پی 13 کے امیدوار راجہ محمد اکرم کے کاغذات نامزدگی خارج ہونے پر رٹ پٹیشن دائر کی گئی ریٹرننگ افسر نے راجہ محمد اکرم کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کے باعث مسترد کیے تھے جس پر ایپلٹ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رٹ پٹیشن خارج کردی اسی طرح مسلم لیگ ن کی پی پی 9 کی امیدوار شکیلہ شوکت کے کاعذات نامزدگی منظوری کی اپیل خارج کر دی گئی ریٹرننگ افسر نے کاعذات نامزدگی دوہری شہریت کے اعتراض پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس پراپیلٹ کورٹ نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھنے ہوتے اپیل خارج کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات