تحصیل غازی کی دور افتادہ یوسی خیر باڑہ کے گائوںچمیاری کی متعدد سیاسی شخصیات مسلم (ن) میں شامل

مسلم لیگ (ن)کے نامزد اٴْمیدوار بر ائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 42 صاحبزادہ سید قاسم شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:31

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) تحصیل غازی کی دور افتادہ یوسی خیر باڑہ کے گائوںچمیاری کی متعدد سیاسی شخصیات مسلم (ن) میں شامل ہو گئیںاور مسلم لیگ (ن)کے نامزد اٴْمیدوار بر ائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 42 صاحبزادہ سید قاسم شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل غازی کی دور افتادہ یوسی چمیاری کی متعدد سیاسی شخصیات میں شامل ولیج کونسل چمیاری کے نائب ناظم خیبر زمان اور سیاسی و سماجی شخصیت گوہر خلق داد نے جملہ برادریوںاور دوست احباب سمیت میاں محمد جمیل کی دعوت پر مسلم (ن) میں شمولیت اختیار کر لی اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد اٴْمیدواربر ائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 42 صاحبزادہ سید قاسم شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاجن کے اعزاز میں سادہ مگر پروقارتقریب کا ا نعقادکیا گیا جس میںمسلم (ن) کے نامزد اٴْمیدوار سید قاسم شاہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما میاں محمد جمیل اوراظہر ممتازخان کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید قاسم شاہ نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) غریب عو ام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جوباشعور عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے مسلم لیگ (ن) کامقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے علاقہ گندگر کی تعمیر وترقی اور پسماندگی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہو گی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو نے والی معزز کارکنوں کو خوش آمد ید کہتے ہیں اور پارٹی میںشامل ہو نے والوں کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔