تیمرگرہ ، اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کرینگے،زاہدخان

عام انتخابات کے نتا ئج سے پختون قوم کا بقاء وابستہ ہے ،یک سازش کے تحت دیرلویرکے عوام کو پسماندہ رکھا گیا، ترجمان اے این پی

جمعرات جون 21:31

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) اے این پی کے مرکزی ترجمان اورحلقہ این اے 6دیرلویر سے نامزد امیدوار زاہدخان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کرینگے ،عام انتخابات کے نتایج سے پختون قوم کا بقاء وابستہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناصافہ تالاش میں اپنے انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب میں کیا ،تقریب سے تحصیل صدر غلام رشید ایڈوکیٹ ،محمد اسد خان ،محمد زمان ،محمدزادہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،زاہد خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت دیرلویرکے عوام کو پسماندہ رکھا گیا،عوام اپنے تقدید کا فیصلہ 25جو لائی کو اے این پی پر بھرپور اعتماد کے ساتھ کریں ،6ارب روپے کی خطیر لاگت سے دیرلوئیر کے مختلف علاقوں کو قدرتی گیس فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا،صوبائی خود مختاری ،این ایف سی ایوارڈ ،پختون خواہ کا نام اے این پی دور کے کارنامے ہیں ،امن کے بحالی میں اے این پی کے قایدین سمیت 8سو کارکنوں نے قربانی دی ،انہوں نے کہا کہ ایک اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے لے سازشیں جاری ہے جن کاراستہ اے این پی پارلیمنٹ میں روکے گی ،،اے این پی کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کر ئیگی اور کارکردگی کی بنیاد پر کامیا بی حاصل کرئیگی انہوں نے کہا کہ دیرلویرکے عوام کو اس وقت پانی قلت کی صورت میں سنگین بحران کاسامنا ہے،نہری نظام اور گوپلم ایری گیشن اسکیم کے ذریعے برسراقتدار آکر پانی کا مسئلہ ختم کرنے کی کوشش کرینگے،انہوں نے اپیل کہ خواتین 2018کے عام انتخابات میں اپنی بھرپورشرکت یقینی بناکر قومی ترقی میں اپناکردار اداکریں،انہوں نے کہا کہ بروقت اورشفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اپنا بھرپور کردار اداکریں ،کسی بھی قسم بے ضابطگی کی صورت میں حالات خانہ جنگی کی طر ف جاسکتے ہے۔