کئی دہائیوں سے جعفرآباد پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے، انجینئر عبدالمجیدبادینی
دینی ووٹرزمتحد ہوکر اپنے نمائندوں کو کامیاب کریں عوام کی توقعات دینی قیادت سے ہے ہم انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے،نامزدامیدوار متحد ہ مجلس عمل
جمعرات 21 جون 2018 21:31
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سینئرنائب صدر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ اللہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے اس بار دیانت دار لوگوںکوووٹ دیں گے تاکہ مسائل سے نجات ملیں اور غافل وکرپٹ حکمرانوں سے نجات ملیں متحدہ مجلس عمل عوام کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے اضافہ ہوگا منتخب ہوکر ڈیرہ اللہ یار کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرونگا نوجوانوں کو روزگار وتعلیم کے مواقع میسر کرونگا انشاء اللہ علاقے کے عوام تاریخی مثبت تبدیلی اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اسمبلی میں دولت کے بل بوتے پرصرف وڈیرے کرپٹ سرمایہ دار نہیں بلکہ عوامی قوت وتائید سے دیانت دار تعلیمیافتہ نوجوان بھی جائیں گے جو حقیقی طور پر عوام کے مسائل سے واقف اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
جماعت اسلامی کے افراد جب بھی اور جہاں بھی کامیاب ہوئے ہیں ترقی وخوشحالی اور خدمات کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور ذات کے بجائے عوام کی ترقی وخوشحالی پرتوجہ دی ہیں ہم انشاء اللہ عوام کوسبزباغ نہیں دکھائیں گے بلکہ حقیقی طور پر دیانت واخلاص سے عوام کی خدمت کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.