سول ایوی ایشن اور این ایچ اے کی مبینہ غفلت

نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئر پورٹ میں تعمیر پل جان کا خطرہ بن گیا ، سول ایسی ایشن نے سارا ملبہ این ایچ اے پر ڈال دیا

جمعرات جون 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سول ایوی ایشن اور این ایچ اے کی مبینہ غفلت اورنااہلی کے باعث نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئر پورٹ میں تعمیر پل قومی اور بین الاقوامی مسافروں کے لئے جان کا خطرہ بن گیا جبکہ سول ایسی ایشن نے سارا ملبہ این ایچ اے پر ڈال دیا ذرائع کے مطابق نیو انٹرنیشنل اسلام آبادائیر پورٹ کے اندر پہلی داخلی سیکورٹی چیک پوسٹ کے پاس بنائے گئے نئے پل میں دراڑیں پڑگئیں جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں آنے جانے والے مسافروں اور عملے میں تشویش لی لہر دوڑ گئی قبل ازیں ائیرپورٹ کے اندر سڑکوں میں دراڑیں پڑنے کے معاملے پر بھی ترجمان سول ایوی ایشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ ای) کا پروجیکٹ ہے لہٰذاان سے پوچھیں جبکہ تاحال پل کی مرمت کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :