بورے والا، شہادتیں بھٹو خاندان کا ورثہ ہیں،چوہدری کامران یوسف گھمن

پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کے الم کو بلند رکھنے غریب عوام مزدوروں کسانوں کی جنگ لڑنے کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،محترمہ شہید بی بی بے نظیر کی 65ویں سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب سے گفتگو

جمعرات جون 21:31

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 162چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ شہادتیں بھٹو خاندان کا ورثہ ہیںپاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کے الم کو بلند رکھنے غریب عوام مزدوروں کسانوں کی جنگ لڑنے کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب بورے والا میں محترمہ شہید بی بی بے نظیر کی 65ویں سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں تحصیل بورے والا میں اربوں روپے کے فنڈز دیے گئے مگر بدقسمتی سے پارٹی کے بگھوڑے سیاستدانوں نے ان کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بلا امتیاز ہر غریب گھرانہ مستفید ہو رہا ہے جس کا کریڈٹ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے بورے والا میں ایم اے کلاسز کا اجراء ،ڈی پی ایس سکول ،،سوئی گیس کا منصوبہ ،زرعی یونیورسٹی جیسے میگا پروجیکٹ پیپلز پارٹی کی حکومت میں منظور کیے گئے مگر بدقسمتی سے سابق ن لیگی دور میںایک منی بائی پاس بنایا گیا جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے اس کا فائدہ عوام کو پہنچنے کی بجائے ہائوسنگ سکیموں کو پہنچایا گیا مگر منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اعتراض کرنے کی بجائے اپنی تختیاں لگانے کے لیے اپنی آنکھیں بند رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکروں اور ووٹروں کی عزت کی بحالی کے لیے کشتیاں جلا کر الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اترا ہو ں انشاء اللہ کامیاب ہو کر بورے والا میں ٹریفک ،،پانی،،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں پوری کوشش کروں گا اور میں عوام سے وعدہ کرتا ہو ں کہ اللہ کو جو بھی منظور ہوا مگر عوام سے کیے گئے وعدے پارٹی کے قائدین سے پورے کروائوں گا تقریب سے ضیاء الرحمان گریوال ،ہارون بھٹی ،فیاض عظیم ایڈووکیٹ ،ریٹائرڈ کیپٹن اسماعیل ،غلام حیدرجٹ،مسرت نذیر ،محبوب ربانی ،غلام مرتضیٰ چوہان،شیخ اکرم ٹکا،محمد صدیق بھلر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بھٹو خاندان نے جس طرح عوام کی خدمت کی ہے اس کی نقل اتارنے کے لیے اب بہت سارے بہروپیئے سیاستدان میدان میں آ گئے ہیں عوام کو ان سے باخبر رہنا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور پورے ملک میں غریب عوام کے لیے بھٹو کالونیاں بنائیں جس سے غریب عوام کی عزت نفس بحال ہوئی اوراب جاگیردار کسی بھی غریب کا سامان گھر سے نکال کر باہر نہیں پھینک سکتا بھٹو خاندان نے اس ملک کی غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جنہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر رائو عتیق فریاد،ملک امیر کھوکھر ،ملک اجمل کھوکھر ،ملک شیث زرگر،طالب لکھن سمیت دیگر بھی موجود تھے #