راولپنڈی، صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف (تاجی کھوکھر) وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روزدوران سماعت عدالت نے وکیل استغاثہ کے پیش نہ ہونے پر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کی گئی مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر،عمر کھوکھر، فرخ کھوکھر وغیرہ کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقتولہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ امتیاز عرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈ پر ضمانت پر ہے ۔