راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں گرفتار 5ملزمان استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر بری قرار

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار 5ملزمان کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر بری کرتے ہوئے رہا کر دیا ، مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان مشتاق،وحید،ارسلان ،دانش اور غلام کلثوم کیخلاف تھانہ چونترہ پولیس نے نوجوان کے قتل پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا ۔