راولپنڈی،مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد

بارود برآمدگی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں گوا ہان طلب، سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے بارود برآمدگی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں گواہوں کو طلب کرکے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میںنامزد ملزم لیاقت کیخلاف 23جون ،بارود برآمدگی کے مقدمات میںنامزد ملزم آفتاب کیخلاف 28جون ،ملزم نصر اللہ کیخلاف 28جون،ملزم اقبال کیخلاف 26 جون، ملزم حفیظ کیخلاف30 جون ، قتل کیس کے مقدمہ میں نامزد ملزم غلام عباس کیخلاف 28جون کو استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ مذہبی منافرت کیس میں نامزدملزم نیامت علی پر فرد جرم عائدکر دی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے 28جون کو استغاثہ کی شہادت طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :