راولپنڈی، انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کڈنی سینٹر کے مالک سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 26جون تک ملتوی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی رضوان حنیف شیخ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کڈنی سینٹر کے مالک کرنل(ر) ڈاکٹر مختار ، ڈاکٹر توصیف، پلازہ مالک ظفر اقبال سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی ، مقدمہ میں نامزدملزمان ڈاکٹر مختار وغیرہ کیخلاف تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹاون میں چھاپہ مار کر خواتین سمیت درجنوں افراد کو بازیاب کرواتے ہوئے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ تمام ملزمان عدالت عالیہ سے ضمانت پر ہیں گزشتہ پیشی پر استغاثہ کی جانب سے گواہان کے پیش نہ ہونے پر ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آئندہ تاریخ پر بحث ہو گی۔