راولپنڈی، ٹریفک چوکی حملہ کیس، پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان اور بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند، مزید شہادتیں طلب

جمعرات جون 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے ٹریفک چوکی حملہ کیس، پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان اور بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادتیںطلب کر لیں،گزشتہ روزعدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں نامزدملزم فاروق کیخلاف سماعت3 جولائی،،ٹریفک چوکی حملہ کیس میں نامزدملزمان عدنان امجد وغیرہ کیخلاف سماعت22 جون ،بارودی برآمد گی کے مقدمات میںنامزد ملزم اختر کیخلاف سماعت 25جون ،فیض الرحمن کیخلاف سماعت 23جون ،،قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزم ریاض احمد کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت30 جون ،،اغوا برائے تاوان کیس میں نامزدملزم نسیم شاہ کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 4 جولائی ادھرعدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے بارود برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزم نعمان کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 3جولائی ،ملزم عبدالرحمن کیخلاف شہادت طلب کر کے سماعت 28جون جبکہ ملزم افتخار عباسی کیخلاف بھی شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 25جون تک ملتوی کردی ہے۔