راولپنڈی،بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر این اے 62ندیم شیخ کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب ،سینکڑوں کی تعداد میں جیالوں کی شرکت

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 62ندیم شیخ کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں راولپنڈی سے سینکڑوں کی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے پر جوش نعروں سے راجہ بازار کی فضا گونج اٹھی تقریب میں امیدوار پی پی 18بابر جدون ،پارٹی رہنماوں حمید درانی ،زیشان مہدی ،سمیرا خان ، کوثر الطاف ،سکندر خان ،وقاص خان ، توقیر جدون ،مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ،تاجر رہنماوں زاہد امداد راجپوت ،زولفقار احمد کہوٹ ،شیخ عبد الحی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم شیخ نے کہا کہ عوام کے دلوں سے بے نظیر بھٹو کی محبت کبھی بھی ختم نہیں کی جا سکتی بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے غریبوں ، محنت کشوں اور محروم طبقوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد آگے بڑھائے گی پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بلاول بھٹو کا سپاہی ہے اور بلاول بھٹو کو آئندہ وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس نے غریب کارکن کو شعور دیا اس موقع پر پارٹی رہنماوں نے عہد کیا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا تقریب میں بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔