وڈھ،وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹوڈی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی

ھادثے میں خواتین سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 22:00

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹوڈی اگلے ٹائر کے برسٹ ہونے سے الٹ گئی خواتین سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں خضدار منتقل کردیا گیا حادثے کے بعد کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا اور زخمیوں کے اعلاج کی نگرابی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹو ڈی کار وہیر پمپ کے مقام پر اگلا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا حادثہ میں ماں اور بیٹا مسمات (ح)زوجہ عبدالماجد,عبدالحامد ولد عبدالماجد جان بحق جبکہ عبدالماجد ولد سیف الرحمن اور مسمات (ع)بنت عبدالماجد سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہوئیے زخمیوں کو حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے خضدار منتقل کردیا گیا۔