کوئٹہ اور واشک میں ،مختلف حادثات میں 2افراد جاںبحق ، خاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے

جمعرات جون 22:00

کوئٹہ/واشک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور واشک میں پیش آنیو الے حادثات اور واقعات میں 2افراد جاںبحق جبکہ خاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہ نواز نامی نوجوان کو قتل کردیا اور فرارہوگئے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب نجی ہوٹل کے قریب مزدا اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ واشک کے علاقے بسیمہ میں پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیاہے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا۔