نوشکی، بی ین پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 33بابو میر محمد رحیم مینگل کے حق میں دستبردار ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 22:00

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) الیکشن 2018کے سلسلے میں نوشکی میں سیاسی اثرو سوغ کا استعمال شروع ،پی پی 33نوشکی سے بی این پی کے ناراض سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر وزیر خان مینگل نے بی ین پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 33بابو میر محمد رحیم مینگل کے حق میں دستبردار ہوگئے بی این پی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر بی این پی کے امیدوار برائے پی بی 33بابو میر محمد رحیم مینگل ،ضلعی صدر عطاء اللہ مینگل اور میر وزیر خان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ایک سوچ و نظریئے کا نام ہے بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے میدان میں آ،ْی ہے 25جولائی کو عوام کی طاقت سے بی این پی پورے بلوچستان میں کامیابی حاصل کریگی ،کارکن باہمی اعتماد سے بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائیں بی این پی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں 25 جولائی کا سورج بی این پی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگی نوشکی کے عوام نے لسانی اور قومی تعصب جھوٹے وعدے کرنے والوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے مخالفین بی این پی کی مقبولیت سے گھبراچکے ہے ہار ان کی مقدر بن چکی ہے بی این پی نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے بلوچستان سے جہالت ،پسماندگی اور غربت کی خاتمے کیلئے قردار ادا کریگی ،دریں اثناء پی بی 33سے آزاد امیدوار میر اورنگزیب جمالدینی نے اپنے انتخابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر کے اتنخابی دفتر کا افتتاح کیا اورعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عوامی فلاح کیلئے کررہے ہیں عوام نے موقع دیا تو بھر پور خدمت کرونگا ،این اے 268کے امیدوار مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل عبدالقادر بلوچ نے بھی نوشکی میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

کل بروز جمعہ جمعیت علماء اسلام اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کریگی ۔