نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا عام انتخابات کے حوالے سے قائم کئے گئے شکایتی مرکز کا دورہ

عام انتخابات کے ساتھ ساتھ کمپلینٹ سیل میں ہر قسم کی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے، اں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان

جمعرات جون 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں عام انتخابات کے حوالے سے قائم کئے گئے شکایتی مرکز کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت نے کمپلینٹ سیل میں موجود سہولیات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں انتخابات سے متعلق ہر قسم کی شکایات موصول کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ شکایتی مرکز میں حساس پولنگ اسٹیشنس کی بھی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اس پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر انتخابی شکایتی سیل کی کار کردگی کا جائزہ لیتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ کمپلینٹ سیل میں ہر قسم کی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کمپلینٹ سیل کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اداروں کو کمپلینٹ سیل سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔