بلدیہ ٹاؤن میں 3افراد کنوئیں میں گر گئے 1جاں بحق

جمعرات 21 جون 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جمعرات کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12سی میں 3افراد کنویں میں گر گئے ۔جس کی اطلاع ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو کنویں سے نکال لیا جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں زخمیوں میں سے ایک لڑکا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی شناخت 18سالہ نقاش ولد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو زخمیوں کی شناخت الیاس اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے ۔

اسپتال ذرائع نے کہا کہ تینوں افراد کو اسپتال لایا گیا تھا جس سے 1شخص کی حالت تشویشناک تھی جو کہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ 2افراد کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد کنویں میں کام کررہے تھے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :