مناواں ‘معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو زخمی کردیا

جمعرات 21 جون 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) مناواں کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا ہے کہ مناواں کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر عباس نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے دوست افضل کو زخمی کردیا جس کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :