سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق مقدمے کی سماعت

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 21 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم لاجر بینچ نے سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق مقدمے کی جمعرات کو سماعت کی۔عدالت کے روربرو معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ آپ سابقہ حکومت میں رہے ہیں اخلاقی طور پر آپ کو جانا چاہیے تھا، اٹارنی جنرل نے بھی استعفی دے دیا لیکن آپ پرانی کابینہ کا حصہ تھے اب تو نئی کابینہ آچکی ہے۔

اگر قانون رکاوٹ نہیں تب بھی اخلاق کا تقاضا تھا کہ آپ بھی جاتے۔عدالت نے سندھ تھر کول کرپشن سے متعلق معاملے پر چیف سیکرٹری کو تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔#