صوبائی سیکریٹریز عام انتخابات 2018کے پر امن اور آزانہ ومنصفانہ انعقاد کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کریں، چیف سیکریٹری سندھ

آزادنہ ومنصفانہ انتخابات کا انعقاد ،چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعرات 21 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں عام انتخابات 2018کے پر امن اور آزانہ ومنصفانہ انعقاد کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کریں اور پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ،فراہمی ونکاسی آب ،بجلی اور ووٹرز کے داخلے واخراج سے متعلق سہولتوں کی سوفیصد دستیابی یقینی بنائیں وہ بدھ کو اپنے دفتر میں عام انتخابات 2018کے فول پروف انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں سینٹر ممبر BORڈاکٹر اقبال حسین درانی ،سیکریٹری تعلیم اسکولز ڈاکٹر عالیہ شاہد ،سیکریٹری جنرل ایڈ منسٹریشن ذوالفقار علی شاہ ،سیکریٹری داخلہ ہارون احمد خان،سیکریٹری مالیات ڈاکٹر نورعالم ،سیکریٹری امپلی منٹیشن محسن شاہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹر ی نے اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر دستیاب سہولیات کے معائنہ کے لئے مختلف شریک انتظام محکموں کے نمائندہ افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی جو پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے بعدایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں گی ۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے واضح کیا کہ متعلقہ عوامل پر اکائونٹ ٹائٹل کی مناسبت سے قواعد وضوابط کے مطابق اخراجات یقینی بنائے جائیں ۔