آج ہماری آنکھیں اشکبار ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر دنیا روئی تھی، بے نظیر بھٹو نے ہمیں جمہوریت دلائی، نثار احمد کھوڑو

جمعرات جون 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ آج ہماری آنکھیں اشکبار ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر دنیا روئی تھی، بے نظیر بھٹو نے ہمیں جمہوریت دلائی، اس ملک کی بقا جمہوریت میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر جدوجہد کے میدان میں رہے ہیں، کبھی بھاگے نہیں، بھٹو اور بینظیر کے عزم پر چلنے والے بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیابی ہوگی اور مخالفین کو ناکامی ہوگی۔