پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے پی پی پی سٹی رتوڈیر کے عہدیداران اور کارکنان کی ملاقات

جمعرات 21 جون 2018 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی سٹی رتوڈیرو کے عہدیداران، کارکنان اور علاقے کے معززین نے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں ملاقات کی اور پی ایس-10 اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این ای-200 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تمام کارکنان بشمول معززین نے فریال تالپور کو یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ دونوں حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام کی حمایت سے واضح اکثریت سے کامیابی اورمخالفین کو تاریخی شکست نصیب ہوگی۔

فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور حکومت کو بنانے و گرانے کا ذریعہ و اختیار عوام ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پارٹی 2018 کے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔