پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سہیل انور سیال ودیگر کی ملاقات

جمعرات 21 جون 2018 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، لاڑکانہ کے سابق سٹی ناظم نظیر شیخ اور یو سی چیئرمین طارق نظیر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور عوام کی حمایت سے حکومت بنائے گی۔