پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے این اے 200 اور پی ایس 10 کے معززین کی ملاقات

جمعرات جون 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے این ای-200 اور پی ایس-10 کی یونین کائونسل آگانی کے معززین انجنیئر عبدالھادی بھٹو، اختیار علی بھٹو، حاجی محمد صالح، صابر بھٹو اور دیگر نے ملاقات کی، جی ڈی اے سے علیحدگی اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو اور تحصیل صدر اعجاز احمد لغاری بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دوراندیش صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پی پی پی ملک کے ہر کونے سے الیکشن میں کامیاب ہوگی اور انشااللہ پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔