معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی مرحوم کی نما ز جنازہ میں کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ودیگر کی شرکت

جمعرات جون 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان ڈیفنس فیز 1 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر ، رابطہ کمیٹی کے ارکان رف صدیقی ، محفوظ یار خان،کشور زہر ا سمیت ملک بھر سے ادبی ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، مرحوم کے مداحوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مشتاق احمد یوسفی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے بلند درجات کیلئے دعا کی اور سوگواران کوصبر کی تلقین کی ۔