خیرپور میں نگران حکومت کا پول کھل گیا، الیکشن کمیشن کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے

جمعرات 21 جون 2018 22:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) خیرپور میں نگران حکومت کا پول کھل گیا۔ الیکشن کمیشن کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے۔ خیرپور میں نگران حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو سندھ کروڑوں اور اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت میں بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کرنے سے منع کیا تھا ۔ خیرپور فنانس ڈپارٹمنٹ سندھ نے پیپلز پارٹی کی جانب جیتنے کے لئے خیرپور ضلع کی ٹائون کمیٹی احمد پوراور پریالو کو بقایا جات کے فنڈ جاری کر دئیے ہیں ۔ لیکشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہ کے علا وہ تمام فنڈز پر پا بندی عائد کر رکھی ہے۔