ْمختلف مقدمات میں مطلوب جقسم ٹھٹھہ کے مقامی رہنما کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا

جمعرات جون 22:20

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مختلف مقدمات میں مطلوب جسقم ٹھٹھہ کے مقامی رہنما سرور خشک کو قانون نافذ والے اداروں نے گزشتہ شب آپریشن کرکے ٹھٹھہ کے خشک محلے سے حراست میں لیکر عدالت میں پیش کردیا۔ جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی نے پیشی پر گرفتار کارکن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صنعان قریشی نے کہا کہ جسقم کو اپنے مقصد سے کوئی دور نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ریاستی عناصر کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ جسقم کارکنان کو بلاوجہ مختلف مقدمات میں ملوث کرکے جرائم پیشہ عناصر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ ریاستی ادارے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے گھروں سے ہمارے کارکنان کو حراست میں لیکر ہراساں کر رہے ہیں جس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ جسقم سندھ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ جسقم ٹھٹھہ کے رہنما سرور خشک کا ایک مقدمے میں چالان پیش کیا گیا تاہم دیگر مقدمات کا چالان چند روز پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :