سابق رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کی جانب سے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ مری ہائوس بیرانی پر منائی گئی

جمعرات جون 22:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کی جانب سے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ مری ہائوس بیرانی پر منائی گئی۔ تقریب کا آغاز شازیہ عطا مری نے 65 پونڈ کا کیک کاٹ کر کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شہید رانی آج جسمانی طور پر ہمارے ساتھ نہیں ہے مگر روحانی طور پر ہمارے دلوں اور ذہنوں پر راج کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھٹو جاندان ایک شہیدوں کا خاندان ہے ہم آج شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر ایک مرتبہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہماری وفائیں شہید بھٹو کے خاندان کے ساتھ تھی ہیں اور رہیں گی۔ شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن میں پی پی کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی اور آئندہ وزیر اعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ تقریب میں سابق وزیر اعلی سندھ کے مشیر ریاض حسین خراسانی، جام شبیر علی خان،جہانگیر جونیجو یاسر مری سمیت پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنمائوں، ورکروں، جیالوں اور معزیزین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔