شاہین ائیر لائن شدید مشکلات کا شکار،فضائی بیڑے میں جہازوں کی کمی ہو گئی

لاہور سے کویت جانے والی پرواز 441 گزشتہ 24 گھنٹوں سے لیٹ ،مسافر ہوٹل اور ائیرپورٹ کے درمیان خوار ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 جون 2018 22:41

شاہین ائیر لائن شدید مشکلات کا شکار،فضائی بیڑے میں جہازوں کی کمی ہو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جون 2018ء ) :شاہین ائیر لائن شدید مشکلات کا شکار،فضائی بیڑے میں جہازوں کی کمی ہو گئی۔ لاہور سے کویت جانے والی پرواز 441 گزشتہ 24 گھنٹوں سے لیٹ ،مسافر ہوٹل اور ائیرپورٹ کے درمیان خوار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہین ائیر لائن اس وقت شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہوئی پڑی ہے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہین ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں جہازوں کی کمی رنگ دکھانے لگی۔

لاہور سے کویت جانے والی پرواز 441 گزشتہ 24 گھنٹوں سے لیٹ ہے جبکہ پرواز کے مسافر ائیرپورٹ پر خوار ہونے لگے۔مسافروں کو 2 مرتبہ ہوٹل بھجوایا گیا لیکن پھر انہیں واپس بلوا لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین ائیر لائن کے پاس کویت بھجوانے کے لیے کوئی طیارہ ہے ہی نہیں اور مسافروں کو اصل صورتحال سے بے خبر رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال سے تنگ مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔

انکا کہنا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں سے ائیر پورٹ پر خواہ ہو رہے ہیں اور کوئی انکا پرسان حال نہیں ہے۔انہیں بھوکا پیاسا رکھا جارہا ہے اور کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔دو مرتبہ ہوٹل لے جا کر واپس لایا گیا ہے۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ہمارے ویزوں کی معیاد ختم ہو رہی ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کب کویت پہنچایا جائے گا،پہنچایا جائے گا بھی یا نہیں۔انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہمیں اندھیرے میں رکھے ہوئے ہے اور کچھ بھی نہیں بتا رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر بلیو کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں تھیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔