پیپلز پارٹی شہیدوں اور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعت ہے،سحرگل خان خلجی

جمعرات جون 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزاد امیدوار برائے پی بی 27سحرگل خان خلجی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی پاکستان کی عوام کی دھڑکن ہے آج دو مرتبہ منتخب وزیراعظم،، خواتین کے حقوق کی علمبردار، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی 65ویں سالگرہ ہے۔

سحرگل خان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان تمام لوگوں کو زبردست خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوری جدوجہد اور عسکریت پسندی اور شدت پسند عناصر سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور صعوبتیں برداشت کیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے منشور میں بھی طاقت کا سر چشمہ عوام ہی ہے 2018 کے الیکشن میں انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر وفاق اور صوبوں میں اپنی حکومتیں قائم کریگی انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن میں عوام تیر پر مہر لگا کر ہمیں خدمت کا ایک موقع دیںتاکہ حقیقی نمائندے سامنے آکر صوبے اور حلقے کے عوام خدمت کی خدمت کرے انہوں نے کہا کہ پی بی27 کی عوام تیر پر مہر لگا کر وطن دوستی کا ثبوت دیں کیونکہ ہمارے حلقے میں پینے کے صاف پانی سمیت بہت سے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کو میں اپنی قابل ٹیم کی مدد سے حل کرنے کی کوشش کرونگا کیونکہ ہماری ٹیم میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں جن کا اپنے متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ بھی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہم قوم پرستی اور مذہب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اہم سب ایک مسلمان اور پاکستانی ہے اس کے علاوہ باقی سب صرف معصوم عوام کا بیوقوف بنا رہے ہیں۔