20 سالہ نوجوان اپنے جنازے میں شرکت کرنے پہنچ گیا

اہل خانہ نے اپنے مردہ نوجوان کو زندہ پایا تو انکی خوشی کی انتہا نہ رہی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات جون 23:40

20 سالہ نوجوان اپنے جنازے میں شرکت کرنے پہنچ گیا
برازیل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21 جون 2018ء) :20 سالہ نوجوان اپنے جنازے میں شرکت کرنے پہنچ گیا اہل خانہ نے اپنے مردہ نوجوان کو زندہ پایا تو انکی خوشی کی انتہا نہ رہی۔تفصیلات کے مطابق کبھی کبھی انسان اپنی زندگی میں ایسے واقعات کا سامنا کرتا ہے جن پر اسکا یقین کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ایسے بہت سے واقعات ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں مردہ قرار دئیے گئے لوگ واپس اپنے خاندان کو لوٹآتے ہیں اور ایسا محض انسانی غلطی ،مایوسی یا ناقابل فہم صورتحال کا نتیجہ ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ لاطینی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے ایک گاؤں سانٹا ٹریس میں پیش آیا۔

ہ 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل اپنے گھر سے نکلے ۔انکا کی رہائش برازیل کے سرحدی علاقے میں واقع ہے جہاں امن و امان کی صورتحال خاصی مخدوش رہتی ہے اور وہاں منشیات فروشوں کی دہشت پھیلی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ نوجوان اپنے گھر سے نکلا تو دن ڈھلے واپس نہ آیا۔اس کے اہل خاندان نے اسکی خاصی تلاش کی مگر اسکا کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس بھی اسکو ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔

تاہم اسی کشمکش میں 3 دن گزر گئے تو پولیس کو نواحی علاقے سے ایک جلی ہوئی لاش ملی تو پولیس نے اسے گم شدہ نوجوان کی لاش قرار دے کر لواحقین کے حوالے کردی۔لاش گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا ،ہر آنکھ اشکبار تھی اور گھر والے غم سے نڈھال ہو رہے تھے۔نوجوان کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔تین روز بعد جب یوآن گھر لوٹے تو انہوں نے اپنے خاندان کو اس لاش سمیت اپنی موت کا سوگ مناتے پایا۔اہل خانہ پہلے تو اسے دیکھ کر ڈر گئے لیکن جب اس نے ساری کہانی سنائی تو گھر والوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔