مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے،ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے، آصف علی زرداری

مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی، بلاول ہاؤس میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی یوم ولادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ جون 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے۔ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا۔کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔

مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔وہ جمعرات کو بلاول ہاؤس میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی یوم ولادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں بختاور بھٹوزرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری ،بختاور بھٹوزرداری اورآصفہ بھٹو زرداری نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت پر امریکی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے۔ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویزمشرف مانتا ہے کہ وہ پیسوں سے لت پت ہے۔

پرویز مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے۔پرویزمشرف کہتا ہے اربوں روپے کنگ عبداللہ نے دیئے جسکا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا اس نے یہی کوشش کی کہ جمہوریت کو نقصان ہو۔

ضیا الحق نے سمجھا تھا کہ وہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل کر کے انھیں خاموش کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے جمہوریت کے محاذ پر چل کر جام شہادت نوش کیا۔ میں سمجھتا ہوں شہید صرف پردہ بدلتے ہیں وہ ہمیشہ ہم میں رہتے ہیں۔ آج بی بی ہمیں دیکھ رہی ہیں وہ ہم سب ورکرز میں موجودہ ہیں۔۔شہید بی بی کی دعائیں ہمارے ساتھ اور آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مخالفوں کو انتخاب میں شکست دے گی۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔#