Live Updates

میں نے کوئی جرم نہیں کیا ،گزشتہ چند دنوں سے میرے نام پر پاکستان میں ایک طوفان برپا ہے ،ذوالفقار بخاری

وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد عمرے پر گیا

جمعہ 22 جون 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دوستذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ،گزشتہ چند دنوں سے میرے نام پر پاکستان میں ایک طوفان برپا ہے ،وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد عمرے پر گیا،نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے میرے نام پر پاکستان میں ایک طوفان برپا کر دیا گیا ہے۔

نیب کو سب پتہ ہے کہ سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں کس کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اجازت کی بناء پر میں نے سعودی عرب کا سفر کیا۔ میں نے عمرے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جس کا سیکرٹری داخلہ نے بھی اعتراف کر لیا۔ میں نے کوئی جرم نہیں کیا میرا نام ای سی ایل پر نہیں تھا اور نہ ہی میں نے سسٹم کوبائی پاس کرنے کی کوشش کی۔ خود حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ حکومت کی مرضی ہے کہ بلیک لسٹ میں ڈالیں یا نکال لیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پاسپورٹ اس وقت منسوخ کیا جاتا جب میں نے کوئی جرم کیا ہو یا ایسے ملک کا سفر کیا ہو جہاں حکومت پاکستان نے اجازت نہ دی ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات