مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات ،بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے

جمعہ جون 00:00

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے ہندوستانی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے۔حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر اِنتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ہندوستانی سکھ یاتریوںکا والہانہ استقبال کیا اور پاک سرزمین پر مہمانوں کو خوش آمدید کہااور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔سکھ یاتریوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں ریلوے اسٹیشن سے گوردوارہ پنجہ صاحب لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مذہبی پیشوا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تین روزہ تقریبات یہاں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری ہیں جس میں شرکت کئے 262سکھ یاتری جن میں مرداور خواتین شامل ہیں جمعرات کے روز رات 10بجے خصوصی ٹرین کے ذریعے حسن ابدال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن حسن ابدال پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکوکارہ،تحصیل میونسپل آفیسر ساجد علی خان،اے ایس پی حسن ابدال سرکل آصف بہادر اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر متروکہ وقف املاک عبداللہ نے ہندوستانی سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا اور پاک سر زمین پر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

ہندوستانی سکھ یاتریوں کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت خصوصی بسوں کے ذریعے ریلویاسٹیشن سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ہندوستانی سکھ یاتری دو دن یہاں قیام کرینگے اور 23جون کی شام یہاں سے خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب روانہ ہوجائینگے ۔ہندوستانی سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف گوردواروں کی یاترا کرینگے اور 30جون کو واہگہ بارڈڑ کے راستے واپس ہندوستان روانہ ہواجائینگے۔ ۔

متعلقہ عنوان :