مری کوٹلی ستیاں کے نظریا تی کارکنا ن نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے،لطاسب ستی

جمعہ جون 07:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے کوٹلی ستیاںسے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی نے کہا ہے کہ این اے 57اور پی پی 6مری کوٹلی ستیاں کے نظریا تی کارکنا ن جو اختلافات کا شکار تھے انہوں نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے،سردار سلیم نے حمایت نہ کی تو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کریں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب میں جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راجہ زعفران اور راجہ خرم نواز بھی میرے اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار تھے جو میری حمایت کا اعلان کرنے کے لئے آج میرے ہمراہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا کو بلک واٹر سپلائی سکیم دوبارہ بحال کریں گے اور علاقہ کی تعمیرو ترقی ہماری ترجیح ہوگی۔۔ میجر لطاسب ستی نے کہاکہ 2013میں مجھے ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں ملا لیکن اب اس کا ازالہ خان صاحب نے خود کر دیا ہے۔