گجرات،نئے ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لالہ موسیٰ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) نئے ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، گجرات آمد کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید موسیٰ رضا، شیخ خالد سلیم، ڈی ایم او وقار حسین خاں، اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر عباس چٹھہ، عزوبہ عظیم، اویس منظور تارڑ، عطب سلطان، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا، پی ایس او عثمان سرور نے انکا استقبال کیا اور انہیں گجرات میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

توصیف دلشاد کٹھانہ کا تعلق ایکس پی سی ایس /پی ایم ایس گروپ سے ہے اور وہ مختلف اضلاع میں انتظامی پوسٹوں اور اربن یونٹس سمیت مختلف پراجیکٹس میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔