لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیرسید رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل منظورکرلی

جمعہ جون 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیرسید رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل منظورکرلی اورسید رضا گیلانی کوالیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا‘لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سید رضا علی گیلانی کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈوکیٹ پیش ہوئی. اپیل کنندہ کی جانب سے وقاراے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ این اے 143اورپی پی 144 اوکاڑہ سے ن لیگ کے ٹکت پر الیکشن لڑ رہا ہوں.ریٹرننگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام پرکاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں، کاغذات نامزدگی میں اپنی قیمتی گاڑیوں کا ذکر نہ کرنے کا الزام لگایا گیالیکن کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر کئے اور جو گاڑیاں تھیں وہ گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں‘محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کا ریکارڈ چیک کئے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

لہذا عدالت ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دے اورالیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائی.دلائل مکمل ہونے پر الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔