ْڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی‘لاہور ہائیکورٹ میں اپیل این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی جانب سے دائر کی گئی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کی تین جائیدادیں ہیں جن کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی گئیں اپیل کنندہ نے اپیل میں یہ بھی کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پر اعتراضات دائر کیے اسکے باوجود ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جو کہ خلاف قانون ہی. اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔