کسٹمز کے زیر اہتمام سمبڑیال ڈرائی پورٹ میں آج انسداد ممنوعہ تجارتی سامان/ڈرگ کے عنوان سے آج تقریب منعقد ہو گی

جمعہ جون 07:10

سیالکوٹ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان کسٹمز کے زیر اہتمام سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سمبڑیال میں ’’ انسداد ممنوعہ تجارتی سامان /ڈرگ‘‘ کے عنوان سے آج دوپہر1:30(بعد ازن نماز جمعہ )تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی ممبرفیڈرل بورڈ آف ریونیو محمد زاہد ، چیف کلکٹر کسٹمز(نارتھ) اسلام آباد ڈاکٹر جواد اویس آغا کے علاوہ سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت اور ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے ممبران، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر کسٹمز علی محتشم نے بتائی ۔ تقریب کے بعد کسٹمز حکام کی جانب سے پکڑے جانے والا ممنوعہ تجارتی سامان اور منشیات نظر آتش کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :