سماجی تنظیموں کا معاشرے کی بہتری اورتعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے ۔ چودھری غلام عباس

جمعہ 22 جون 2018 07:10

سیالکوٹ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این ای74سے آزاد امیدوار چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے معاشرتی اور سماجی مسائل ختم ہو سکتے ہیں ۔ سماجی تنظیموں کا معاشرے کی بہتری اورتعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے ۔ رقیہ بیگم ویلفیئر ٹرسٹ عوام الناس کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے اور علاقہ بھر میں تاریخی اور اہم نوعیت کے کاموں سے عوامی پسماندگی کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔

ہمارا ہر ممکنہ تعاون رقیہ بیگم ٹرسٹ کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رقیہ بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر رانا عباس حضر، چیف آرگنائزر وسیم باجوہ سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے ہمراہ ناشتہ کیا اور علاقہ میں کئے جانے والے کاموں کو سراہا ۔ چودھری غلام عباس نے مزید کہاکہ غریب عوام کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور اس عبادت کو سر انجام دینے والے اللہ کے نیک بندے ہیں جن کا درجہ انتہائی بلند ہے ۔ ہماری ہر کوشش اور ممکنہ تعاون ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے علاقہ بھر میں بھرپور عوامی خدمت کا کام کیا ہے اور امید ہے کہ یہ اپنے معاشرتی اور سماجی کاموں کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :