پسرور میں پاکستان کے نامور کبڈی کے کھلاڑیوں کا میچ

جمعہ 22 جون 2018 07:10

سیالکوٹ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں عالمی شہرت یافتہ کبڈی کے کھلاڑیوں کا کبڈی کھیل کھیلا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرورکے گاؤں تتار پورمیں ہر سال کی طرح کبڈی کا دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ کبڈی کے اس میچ میں پاکستان کے نامور کبڈی کے کھلاڑیوں شفیق چشتی اور دوسری طرف اشفاق پٹھہ نے کھیل کھیلا ۔

(جاری ہے)

کبڈی کے اس دلچسپ میچ میں مسلم لیگ(ن) جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس ، ملک نواز ، ملک یوسف ، ملک منظور حسین ، نبی احمد فراز ، ملک رفیق نے خصوصی شرکت کی ۔ کبڈی دیکھنے کے لئے شہر اور سرحدی علاقوں کی کثیر عوام میچ دیکھنے پہنچ گئی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ میچ میں اشفاق پھٹہ نے 11پوائنٹ حاصل کئے جبکہ شفیق چشتی 10پوائنٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے ۔ سرحدی علاقوں کے مکین اس دلچسپ روایتی کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے اور آئندہ بھی ایسے میچ جاری رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :