ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد

جمعہ 22 جون 2018 07:10

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں صدر تیکو انڈو ایسوسی ایشن شیخ محمد جاوید کے علاوہ سینئر نائب صدر چوہدری عبدالحمید ‘ نائب صدور حاجی مقصود الحسن ‘ محمد طارق ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہار الحق ‘ ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد ثاقب رئوف ‘ غلام مصطفی جاوید ‘ انفارمیشن سیکرٹری خرم نواز ‘ پریس سیکرٹری محمد عاطف ملک ‘ فنانس سیکرٹری رانا ساجد اسلام اور ایگزیکٹو ممبران رانا محمد سلیم ‘ محمد فخر ‘ محمد سردار ‘ محمد اسلم ‘ حسن افضل و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران تیکوانڈو کے کھیل کی مزید ترویج و ترقی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے جبکہ ایسوسی ایشن کے ارکان نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :