فیصل آباد،سابق رکن پنجاب اسمبلی مہرامتیاز احمد لالی کے ولد کی رسم قل خوانی

جمعہ 22 جون 2018 07:10

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی مہرامتیاز احمد لالی کے ولد دوست محمد لالی سابقہ ایم پی اے کی رسم قل خوانی ان کی رہائش گاہ جودھی سلطان لالیاں میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

رسم قل میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جن میں سابقہ صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ، سابق ضلع ناظم صاحبزادہ حمید سلطان،چوہدری خادم حسین سابقہ ایم این اے، ندیم عباس سابقہ ایم این اے ، وارث کلو، سابقہ ایم پی اے چوہدری ندیم ، مہر محمد اسلم بھرانہ ، مہر ثقلین انور سپرا، سعید اکبر نوانی، بہاد رعباس میکن ، مولانا الیاس چنیوٹی سابقہ ایم پی ایز سابق وفاقی وزیر سید محمد علی شاہ ، سردار محمد طاہر شاہ، ذوالفقار علی شاہ سابقہ تحصیل ناظم ، محمد اسلم مڈھیانہ، میاں محمد علی نیکو کارہ،ڈی آئی جی رانا طاہر رحمن ،ڈی پی او رائے منظور حسین ، ڈی سی چنیوٹ کاشف اعوان اسسٹنٹ کمشنر قیصر احمد شیخ سابقہ ایم این اے ، سید اکرار حسین کاظمی, کاظمی برادران صاحبزادہ نور قمر، پیر مخدوم محمد یار، شیخ محمد شہزادہ اکبر اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔