رواں مالی سال کے ابتدائی11 ماہ میں چین کی جانب سے پاکستان میں1.509 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی

جمعہ جون 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے ابتدائی11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں1.509 اب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی) کی گئی ہے۔ اس طرح جاری مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں چین کا حصہ 61 فیصد تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی جس کا حجم 760 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ تعمیرات کے شعبہ میں632 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالیات کے شعبہ میں273 ملین ڈالر اورگیس کی تلاش کے شعبہ میں177 ملین ڈالرکی ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :