پی ایم ای ایکس میں 5 ارب روپے سے زائد کے سودے

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5 ارب روپے سے زائد کے سودے ہوئے اور کموڈٹی انڈیکس 3,469 کی سطح پر بند ہوا۔میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.776بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد10,330رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت3.009بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت711.977ملین روپی,این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت585.252ملین روپی,کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونیوالے سودوں کی مالیت428.041ملین روپی,ایس پی 500کے سودوں کی مالیت390.951 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت244.385 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت145.148 ملین روپی, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 87.229 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 73.868ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 69.112 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 31.393 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 16لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت17.463ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :