سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے اضافہ

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرز کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1263ڈالرز کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 59500،دس گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے سے 51011روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :